عورت کے حقوق

اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد

لاہور(لاہورنامہ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ناصر باغ تا کچری چوک تک ” تحفظ نسواں واک ” کے عنوان دیگر مذہبی و سیاسی قائدین اور خواتین نے مشترکہ ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان حمیرا طارق، ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق،نائب ناظمہ وسطی پنجاب شہروز،ناظمہ ضلع لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں،صدر فلاح خاندان سینٹرعافیہ سرور، سربراہ ادارہ جامعہ عروۃ الوثقی سیدہ طیبہ نقوی، جامعہ عروۃ الوثقی رخسانہ رضوی، جامعہ عروۃ الوثقی ماجدہ نقوی،سربراہ ادارہ جامعہ نعیمیہ سراجیہ محترمہ نبیرہ نعیمی،نائب ناظمہ ضلع لاہور عظمی عمران،نائب ناظمہ ضلع لاہور راشدہ شاہین،نائب ناظمہ ضلع لاہورسنبل شہباز، نائب ناظمہ ضلع لاہورراحیلہ انجم دیگر سیاسی و مذہبی خواتین قائدین نے کی۔

واک میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد،علامہ سید جواد نقوی سربراہ عروۃالوثقیٰ،ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، صد ر رابطہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور وسیم اسلم قریشی، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مرزا شعیب یعقوب، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان، سیکرٹری رابطہ خواتین عتیق الرحمن عامر نائب صدر جے آئی یوتھ لاہور عامر نور خان سمیت بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

واک میں خواتین نے گھریلو خواتین اور ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کی فراہمی کیلئے مطالباتی پلے کارڈ اٹھاکرواک کی۔اس موقع پر شرکاء ریلی سے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہا کہاسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے۔اسلام ہی وہ دین ہے کہ جس نے عورت کو وراثت کے اندر حق ادا کیا،جس نے خاتون کے لئے مہر مقرر کیا،جس نے اس کو ماں،بہن،بیٹی اور بیوی کے روپ میں عورت کو توقیر اور عزت سے نوازا ہے۔

اسلام کا خاندانی نظام دنیا کا سب سے بہترین نظام ہیجس میں بچوں کی اچھی تربیت اور عورت کے حقوق کا تحفظ موجود ہے۔عورت مارچ کے نام پر میرا جسم میری مرضی کے نعرے عورتوں کے حقوق کے حصول کیلئے نئی بلکہ مادرپدر آزادی کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت کے حقوق کا تحفظ اس کو مارکیٹ کی زینت بنا کر اور اشتہاروں کی ضرورت بناکر اس کے حقوق کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

عورت کا اصل حق یہ ہے کہ اس کو تعلیم،صحت،تحفظ اور اس کے تمام سماجی حقوق پورے کئے جائیں۔جماعت اسلامی دین اور اسلام کے دائرے میں عورت کو دئے گئے تمام حقوق کا حکومت سے مطالبہ کرتی ہے۔ عورت کو اسلام کے عطا کردہ حقوق حق وراثت،حق کفالت،حق ولایت،حق وصیت اور حق نکاح و خلع اور نکاح میں رضامندی جیسے قانونی و معاشرتی حقوق فراہم کیے جائیں۔

اس موقع پر ریلی سے علامہ سید جواد نقوی سربراہ عروۃالوثقیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، اسلام سے قبل بچیوں کو زندہ زمین میں درگور کیا جاتا تھا مگر اسلام نے اس کو وراثت میں حصہ دینے کا حق، گھر کی ملکہ، تحفظ واحترام کا اعلیٰ مقام دیا دوسری طرف مغرب خواتین کے حقوق کے نام پر عورت کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کررہا ہے۔

ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ چند خواتین کا ٹولہ غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے پورے ملک کی خواتین کو بدنام کر رہا ہے۔قائدین نے مزید کہا کہ مادرپدر آزادی، عورت کوکھلونا اور کاروبار واشتہار کی زینت بنانے سے نہیں بلکہ حیا وحجاب کے کلچر کو فروغ دینے سے ہی عورت کو تحفظ اور عزت واحترام کا مقام مل سکتا ہے کیونکہ حیا وحجاب ہی عورت کے تحفظ کی ضمانت ہے۔