عدیل بھٹہ

پاکستانی برآمدات میں 157اضافہ خوش آئند ہے،عدیل بھٹہ

لاہور(لاہورنامہ) صنعتکار رہنما چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور چوہدری محمد عدیل بھٹہ نے مختلف ممالک میں پاکستانی برآمدات میں 157 اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ترکی، متحدہ عرب امارات، اٹلی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو سالانہ برآمدات میں اضافہ سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا.

انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ترکی کو پاکستانی سالانہ برآمدات157فیصد بڑھیں،فروری میں اسپین کو برآمدات میں 90فیصد، جرمنی کو60فیصد، امریکہ کو برآمدات میں 25فیصد،بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات62فیصد، برطانیہ کو27فیصد،چین کو 17فیصد،ہالینڈ کو برآمدات میں 94فیصد اضافہ ہوا۔

چوہدری عدیل بھٹہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے صنعتوں کیلئے ایمنسٹی سکیم اور بیمار صنعتی یونٹس کیلئے 3سالہ ٹیکس مراعات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔ نئی صنعتوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاروں کو اپنے ظاہر کردہ اثاثوں پر صرف5فیصد مقررہ ٹیکس دینا ہوگا جبکہ سرمایہ صرف انڈسٹری کے قیام کے لئے استعمال ہوگا.

سرمایہ فائدہ مند کمپنیاں بیمار صنعتیں حاصل کرسکیں گی۔جس سے ملک بھر میں بند انڈسٹریاں بھی فعال ہوکر صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی ایمنسٹی سکیم کے تحت بیمار صنعتی کو خرید کے منافع بخش بنانے والوں کیلئے سرمایہ کاری میں 3سال تک انکم ٹیکس چھوٹے جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری پر 5سال تک ٹیکس چھوٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی اور سرمایہ پاکستان منتقل ہوگا۔ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملکی برآمدات اور زرمبادولہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔