لاہور(لاہورنامہ) ایم ڈی واسا محمد تنویر کے سرپرائز دورے جاری ہیں۔ ایم ڈی واسا محمد تنویر نے کینٹ ڈرین اور کھاڑک ڈرین(دبئی چوک) کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر شاذل وقار اور ڈائریکٹر عبدالکریم نے ایم ڈی واسا کو ڈیسلٹنگ آپریشن کے متعلق بریفننگ دی۔
ایم ڈی آپریشن غفران احمد ایم ڈی واسا محمد تنویر کے ہمراہ تھے۔ایم ڈی واسا محمد تنویرنے ڈیسلٹنگ آپریشن کا کام تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے بتایا کہ ڈرین ڈیسلٹنگ آپریشن میں 55 ڈمپر ٹرک، 13 کرین، 15 ایکسیویٹر، 51 لوڈر ٹرالیاں حصہ لے رہی ہیں۔
15 فروری سے اب تک76.23 کلومیٹر میں سے 27 کلومیٹر ڈرین لائنز کی صفائی کی جا چکی ہے۔15 جون تک ڈیسلٹنگ آپریشن کے دوسائیکل 152.46 کلومیٹر مکمل کر لیے جائیں گے۔سیوریج لائنز کی 3 ہزار کلومیٹر میں سے اب تک 2078 کلو میٹر صفائی کی جا چکی ہے۔ 30 جون تک سیوریج لائنز کا ڈیسلٹنگ آپریشن بھی بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔
ایم ڈی واسا محمد تنویر نے عوام الناس سے بھی کوڑا کرکٹ سیوریج اور ڈرین لائنوں میں نہ پھینکنے کی اپیل کی ہے۔