تائیوان

چین سنکیانگ خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے، آئےنور میہیستی

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی خواتین فیڈریشن کی چیئرمین، آئےنور میہیستی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے چین کے سنکیانگ میں خواتین کے حقوق اور مفادات کی صورتحال سے متعارف کروایا ۔

آئے نور نے کہا کہ سنکیانگ خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہےاور خواتین کی جمہوری فیصلہ سازی، جمہوری انتظام اور قانون کے مطابق جمہوری نگرانی میں حصہ لینے کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ۔یہاں قانون کے مطابق خواتین کے تولیدی حقوق کو یقینی بنایا گیا ہے۔ حکومت، تولیدی صحت کی محفوظ اور قابل اعتماد خدمات فراہم کر رہی ہے ، اس کے علاوہ خواتین کے صحت کے حقوق اور مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ ،خواتین کی صحت سے متعلق مفید پروگرامز کا وسیع پیمانے پر نفاذ ،ہیلتھ سروسز کی مسلسل مضبوطی اور خواتین کی صحت کی حالت میں نمایاں طور پر بہتر ی بھی کر رہی ہے۔

سنکیانگ میں ،قانون کے مطابق خواتین کے تعلیمی حقوق کو یقینی بنایا گیا ہے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے تناسب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ قانون کے مطابق خواتین کے مساوی روزگار کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ آئے نور نے سنکیانگ کی خواتین کے بارے میں پر اعتماد انداز سے کہا کہ سنکیانگ کی معاشی اور سماجی تعمیر میں خواتین "آدھے آسمان کو تھامے ہوئے” ہیں۔