چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا اجلاس اختتام پذیر، چینی صدر کی شرکت

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس جمعرات کو اختتام پذیر ہوا ۔

اس میں چینی صدر شی جن پھنگ سمیت سی پی سی اور ملک کے دیگر رہنماؤں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس میں سی پی پی سی سی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ،چوتھے اجلاس کے بعد تجاویز سے متعلق امور کی رپورٹ،سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کی نگرانی کی رپورٹ اور سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔

سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئر مین وانگ یانگ نے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ موجودہ سیشن  اتحاد،جمہوریت ،حقیقت پسندی پر مبنی اجلاس ہے۔انہوں نے کہا کہ چار برسوں میں سی پی پی سی سی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے قیام کی سو ویں سالگرہ منائیں ، نیز کووڈ-۱۹ کے مقابلے،غربت کے خاتمے اور ہمہ گیر اعتدال پسند معاشرے  کی تشکیل میں مشترکہ کوششں کی ہیں جس کے دوران سی پی پی سی سی کی سیاسی صلاحیت اور مشاورتی کارکردگی کو بروئے کار لایا گیا ہے۔