لاہور(لاہورنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر سردار محمد اکبر ڈوگر نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار رائے محمد عثمان، نائب صدر سہیل شفیق چودھری، فنانس سیکرٹری رانا علی اختر، چودھری بیدار بخت باجوہ ایڈووکیٹ شامل تھے جبکہ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر منظور دوگل، صدر لائیرز نگ مسلم لیگ عاصم چیمہ، بیرسٹر احمد حسن چیمہ اور چودھری صفدر بوسال اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی موجود تھے۔
ملاقات کے موقع پر ہائیکورٹ بار کے معاملات پر مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے حصول میں وکلاء کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، بروقت انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کی معاونت کرنے میں وکلا کا بڑا اہم کردار ہے۔ اس موقع پر سردار اکبر ڈوگر نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ وکلا برادری کا خیال رکھاہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ کی طرف سے وکلا کو دی گئی سہولیات قابل قدر ہیں.