نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کےتحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے،جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد (لاہورنامہ)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہے،نیب نہ صرف پاکستان میں بلکہ سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے.

نیب کو متفقہ طور پر سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمن منتخب کیا گیاجونیب کی کوششوں سے پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت سمیت تمام سارک ممالک نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے، نیب کی شاندار کارکردگی کو معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان،عالمی اقتصادی فورم،مشال پاکستان نے سراہا ہے۔گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں،پاکستان واحد ملک ہے جس نے انسداد بد عنوانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

پاکستان اور چین پاکستان میں جاری سی پیک منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں۔نیب ملک کا واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے822ارب روپے برامد کئے۔برآمد کی گئی رقم متاثرہ شہریوں،اداروں اور افراد کو واپس کی گئی نیب افسران ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نہ صرف اپنا قومی فرضیضہ سمجھتے ہیں .

بلکہ نیب بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔کیونک بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے اور پاکستان کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔نیب نے انسداد بد عنوانی کی قومی حکمت عملی وضع کی ہے۔جس کو انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی قرار دیا گیا ہے۔نیب نے تفتیشی نظام کو مزید بہتر بنانے اور اجتماعی دانش سے فائد ہ اٹھانے کیلئے متعلقہ ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں ایک سینئر اور جونیئر انویسٹیگیشن افسر،ایڈیشنل ڈائریکٹر بطور کیس افسر ،لیگل قونسل ،مالی ماہر اور فرانزک ماہر پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

نیب نے اپنی پاکستان ٹریننگ اینڈ ریسرچ اکیڈمی قائم کی ہے جس میں منی لانڈرنگ اور وائٹ کالر کرائمز کے مقدمات کی جدید انداز میں تفتیش کے لئے انویسٹیگیشن افسران کی تربیت شروع کی گئی ہے۔دستاویزات ،فنگر پرنٹس کی جانچ پڑتال اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی جانچ پڑتال کیلئے نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔جس سے انویسٹیگیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

نیب نے انویسٹیگیشن کے معیار میں بہتری کے لئے نیب ہیڈ کوارٹر میں منی لانڈرنگ سیل اور وٹنس ہیڈلنگ سیلز قائم کئے ہیں۔نیب کا کسی سیاسی جماعت گروپ اور فرد سے کوئی تعلق نہیں اس کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب ملک کا انسداد بدعنوانی کا ادارہ ہے۔جس کو بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم ریکور کرنے کی زمہ داری دی گئی ہے۔نیب عوام دوست دارہ ہے۔جو سب کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔