امتیاز صفدر

امتیاز صفدر کی پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت

اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد امتیاز صفدر وڑائچ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیرمملکت امتیاز صفدر وڑائچ کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت ہے۔امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ٹولہ لگتا تھا، وہاں کوئی پوچھنے والا نہیں، اس جماعت نے جو نعرے لگائے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ شام کا بھولا گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔