لاہور(لاہورنامہ)ریس کورس کرکٹ گرائونڈ اور اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں نیزا کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے تین رائونڈ میچز کھیلے گئے جس میںریز سروسز پاکستان، نیٹسول اور جعفر برادرز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔
ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آر ایس پی نے نیٹسول کو 45 رنز سے شکست دی۔ آر ایس پی نے پہلے کھیلتے ہوئے 151 رنز بنائے۔ دلاور جہانگیر نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شہزاد رفیع نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیٹسول کی ٹیم 106 رنز پر آئوٹ ہوئی۔ محمد شعیب 48 رنز بناکر نمایاں رہے، مسلم رضا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دلاور جہانگیر کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیٹسول نے شاپ ڈیو شاپس ٹیک کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ شاپ ڈیو شاپس ٹیک کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 139 رنز بنائے۔
صہیب عباس 30 رنز بناکر نمایاں رہے، شہزاد رفیع نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیٹسول کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محمد شعیب نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد شعیب کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جعفر برادرز نے زیتون گروپ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ زیتون گروپ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 138 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ سجاد احمد 51 رنز بناکر نمایاں رہے، عرفان ذوالفقار نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جعفر برادرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عثمان وحید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
معاذ منصور نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ عثمان وحید کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔