لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی.
خواتین ایم این ایز کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین ایم این ایز کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی.خواتین ایم این ایز میں عندلیب عباس،عالیہ حمزہ ملک، سیمی بخاری، ڈاکٹرنوشین حامد، روبینہ جمیل، رخسانہ نوید اور شنیلہ روت شامل تھیں.