لاہور(لاہورنامہ)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ نواز شریف ,فضل الرحمان ,آصف زرداری نے ہی تبدیلی لانی تھی تو 35 سال یہ ستو پی کر سو رہے تھے ۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں طویل عرصہ اقتدار میں رہیں ,کس نے روکا تھا کہ تبدیلی نہ لا۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ تب یہ جی بھر کر لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کرتے رہے جبکہ ملکی ادارے تباہی کی طرف گامزن رہے۔کپتان نے مافیا کے فکس میچ کو توڑا اور اقتدار سے بے دخل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صرف ساڑھے تین سالوں میں ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔اپوزیشن خریدوفروخت کی منڈیاں لگا کر کونسی سیاست اور جمہوریت کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔آل پاکستان کرپٹ ایسوسی ایشن نے سیاست اور جمہوریت کو زہرآلودہ کررکھا ہے۔اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے کپتان نے اپوزیشن کے ارمان آنسوں میں بہانے کا پورا بندوبست کررکھا ہے۔کپتان کی سپورٹ میں پوری قوم میدان میں آچکی ہے۔
کپتان جہاں جاتے ہیں عوام کا سونامی امڈ آتا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ وہ ناسور اب منہ چھپاتے پھرتے ہیں جو کہتے تھے عمران خان عوام میں جاکر دکھائے۔پی ٹی آئی حکومت نے شوبازی کے بغیر صحیح معنوں میں قوم کی خدمت کی ہے۔عوام نے مہنگائی کا اپوزیشن کا ایجنڈا اور پراپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں ,اسی لیے ہی تو گاں گاں شہر شہر نگر نگر کپتان چھایا ہوا ہے۔کپتان جب اپنے پتے کھیلیں گے تو یہ سب گیدڑ رفوچکر ہو جائیں گے۔
یہ بازی لٹیروں سے لوٹی دولت واپس لانے کی بازی ہے اور یہ بازی کپتان ہی جیتے گا۔یہ بازی قوم کو لٹیروں سے بچانے کی بازی ہے اور یہ بازی عمران خان ہی جیتے گا۔کپتان نہ صرف کرکٹ بلکہ سیاست کا بھی گیم چینجر ہے۔فیصلہ آخری بال پر ہوگاجیت کپتان کی ہوگی ,قوم چیتا رکھے۔کپتان اعصاب کی گیم کے بادشاہ, اپوزیشن مقابلہ نہیں کرسکتی۔ڈی چوک پر عوام کا سونامی ہوگا جس میں کرپٹ اپوزیشن جماعتیں بہہ جائیں گی۔