لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ”چیف منسٹرز ڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے”چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی. مجوزہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلز کی بلامعاوضہ تربیت دی جائے گی۔ای سکلز، ای ایڈوانس اوربوٹ کیمپس کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے موقع فراہم کریں گے۔
”چیف منسٹرز ڈیجیٹل ہنر“ پروگرام ایک گیم چینجر پراجیکٹ ہے۔ مجوزہ پروگرام کے ذریعے انڈسٹریز کی ہیومن ریسور س بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے گا۔
آن لائن اورآن کیمپس تربیت کیلئے یہ بہترین پروگرام ہے۔پروگرام میں طالبات کیلئے 40 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا۔
چیئرمین پنجاب انفارمیشن بورڈ نے”چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔