لاہور پر سوائن فلو کا خطرہ پھر منڈلانے لگا، مختلف علاقوں میں ایچ ون این ون انفلوائنزا کے 10 مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ مریضوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔
گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں سوائن فلو کے 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جن میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ علامہ اقبال ٹاﺅن اور کینٹ میں سوائن فلو کے 3 ، 3 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلبرگ میں 2 عزیز بھٹی ٹاؤن اور راوی ٹاﺅن میں بھی سوائن فلو کے ایک ایک مریض کی تصدیق کی گئی۔