مہوش حیات

ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے، مہوش حیات

لاہور (لاہورنامہ) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے ،تعلیم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہیں اور تعلیم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشتگردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے ۔

ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ نے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اورفن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر فنکار کیلئے عزت اور احترام زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کامعیار دیگر ممالک کے ڈراموں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور وہ دن دورنہیں جب پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری ترقی کے منازل طے کرتی ہوئی بین الاقوامی معیار کے ڈراموں کی صف میں شامل ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے اور اگر کسی کو اختلاف ہو تو دلیل کے ذریعے سلجھے ہوئے طریقے سے اس کا اظہار کرنا چاہیے ۔ سوشل میڈیا پر یہ رجحان عام ہے کہ اختلاف کرتے ہوئے تمام حدیں پار کر لی جاتی ہیں۔