فیصل جاوید خان

عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے،فیصل جاوید خان

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فیصل جاوید خان نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، اب جو بھی ہو جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران خان کی ہے۔