رانا ثنا اللہ خان

ہم سب جھوٹے منافق نالائق نااہل چور کا استعفیٰ لینے اسلام آباد جارہے ہیں، رانا ثنا اللہ خان

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کہا ہے کہ عوام ایک جھوٹے منافق نالائق نااہل چور کا استعفیٰ لینے اسلام آباد جارہے ہیں.

عوام اپنے حق اور روزگار ، اپنی روٹی اور دوائی کے لیے نکلے ہیں،مہنگائی ، بے روزگاری نفرت جھوٹ مکا ئوکا دن آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی روزگار چوروں اور کشمیر فروشوں سے نجات کا دن آ گیا ہے ،عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا دن آ گیا ہے ،عوام ظالم، کرپٹ اور نالائق ٹولے کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کا ثواب کمائیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ کھانے والے کا یوم حساب آگیا ہے ،جس نے غریبوں کی روٹی، روزگار، کاروبار، سکون چھین لیا عوام اس سے اقتدار چھین لیں ،یہ ظالم کرپٹ مافیا اقتدار سے چمٹا رہا تو آپ کی آنے والی نسلیں مہنگائی، قرض کی چکی پیستی رہیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وں کا دھوکہ دینے والوں کے خلاف اعلان بغاوت کریں ،اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حکمران کوئی جھوٹا اور منافق نہیں ہوسکتا، عمران نیازی جھوٹا اور بے ایمان ثابت ہوچکا ہے۔