عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پیغام

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب کے نام پیغام میں کہاہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو وارننگ دیتے ہیں وہ عمران نیازی کے آلہ کار مت بنیں۔

عمران خان اس انکے چمچوں سے بھاگ جانا ہے بعد میں حالات کا آپکو سامنا کرنا پڑے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب فرد واحد کی بجائے ریاست اور عوام کے خدمتگار بنیں۔حکومت کی ڈوبتی کشتی میں سوار ہونے کی بجائے عوام کی کشتی میں سوار ہوں۔وزیراعظم ہاﺅس سے پنجاب کی بیوروکریسی کو 400گاڑیاں اسلام آباد لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پورے پنجاب کے اسسٹنٹ کمشنر ،پٹواری اور ڈی پی اوز پرائیویٹ گاڑیاں پکڑ رہے ہیں۔سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کو ان گاڑیوں کے کرایے کی ادائیگی کے احکامات دیے گئے ہیں۔عمران خان پریڈ گراﺅنڈ میں کرایے کے دس لاکھ بندے جمع کرنے کا پلان بناچکے ہیں۔اسلام آباد جلسے کےلئے حکومتی ایم این اے 1,1ہزار میں بندے پورے کرنے میں مصروف ہیں۔عمران خان ماضی میں جلسوں کےلئے سرکاری وسائل استعمال کرنے کا واویلا کرتے رہے ہیں۔