سعد رفیق

سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے‘ سعد رفیق

لاہور (لاہورنامہ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے کیونکہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔سعد رفیق نے مزید لکھا کہ مہنگائی ابتری اور لوٹ مار کے ذمیدار متکبر بہروپیوں کو (سرپرائز ) ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ دراصل حکومت بھگاؤ مارچ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سازشی گرگٹ کے بدلتے رنگ تو دیکھو، زہریلی زبان قومی اداروں، سیاسی مخالفین پر زہر برسا رہی ہے۔