لاہور (لاہورنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آئی ہے۔
محکمہ صحت نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں – عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔
ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں – 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسینیٹ کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 504,994 ہو چکی ہے۔
اب تک صوبہ بھر میں 489,846 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ انہوں نٹے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 1,547 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا باعث اموات کی کل تعداد 13,550 ہو چکی ہے۔
صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہاکہگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,747 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 10,579,263 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا کے 46 جبکہ ملتان سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.9 فیصد، راولپنڈی میں 0.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 0.1 فیصد، ملتان سے 1.6 فیصد جبکہ گوجرانوالہ سے 0.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں –
سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسین لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے دوران عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔