فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن کے پاس پنجاب اسمبلی میں نمبرپورے نہیں ہوسکتے، فیاض الحسن چوہان

لاہور (لاہورنامہ) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی رکن فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مرکز میں اپوزیشن کو کچھ ملا ہی نہیں ہے اور اب یہ صوبے میں کیا لینے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس نمبرپورے نہیں ہوسکتے اور اگر یہ ق لیگ کو بھی اپنے ساتھ ملا لیں تو ان کے 8 سے 10 ایسے رکن بھی موجود ہیں جو اپنی اپنی جماعتوں سے متنفر ہیں۔ انھوں نے پیش گوئی کی کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

فیاض الحسن نے کہا کہ اگر فوری انتخابات بھی ہو ئے تو عمران خان دوبارہ کامیاب ہونگے کیوں کہ وہ قائد اعظم کے بعد 75 برس میں پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔