بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے. چینی میڈ یا کے مطا بق پیر کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے حالیہ متعلقہ امور کے جائزے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے آغاز میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی تجویز پر بیورو کے تمام ممبران نے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے حادثے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی.