فواد چوہدری

کسی کے آنے جانے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری

اسلام آ باد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج ہر وہ فیصلہ کرے گی جوملکی مفاد میں ہو گا ، پاکستان کوعدم استحکام کرنے کا پلان ہے، کٹھ پتلیوں کے تانے بانے لندن میں بیٹھے شخص سے ملتے ہیں.

وہ عالمی سازشوں کے پیش نظرلوگوں سے ملاقاتیں کررہا ہے، عالمی سازش عمران خان نہیں عوام کے خلاف ہے، عمران خان نے عالمی سازش کا ابتدائی دیباچہ سامنے رکھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی سازش کے دستاویزات وقت کے ساتھ سامنے لائیں گے، عدم اعتماد والوں کو 20 کروڑعوام کے درمیان سے گزرکرجانا ہوگا، عوام کوغلامی کی طرف لے جانے کی پلاننگ ہورہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے کل عمران خان کی قیادت پرلبیک کہا، پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا اجتماع کل ہوا، جن لوگوں کوسندھ ہاس میں رکھا گیا ان پرپیسوں کی یلغار ہوئی، کل اسلام آباد کے درودیوار لرز گئے۔

انہوں نے کہا کہ آنے جانے کا سلسلہ ووٹنگ سے ایک گھنٹے قبل تک جاری رہے گا، کسی کے آنے جانے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ن لیگ کو اداروں کے خلاف سازشیں کرنے کی عادت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے کہاتھا10لاکھ لوگوں کے درمیان سے گزرنا ہوگا، اب کہتاہوں20کروڑ افراد میں سے گزرنا ہوگا، فوج ہروہ فیصلہ کرے گی جوملکی مفاد میں ہوگا۔