عبد الرزاق دائود

یکم اپریل 2022 سے خنجراب بارڈر کھل رہا ہے، برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں، عبد الرزاق دائود

لاہور( لاہورنامہ)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ چین یکم اپریل 2022 سے خنجراب بارڈر کھول رہا ہے، برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرحد کھلنے سے پاک چین ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے استعمال میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف تجارت خصوصاً پھلوں کی تجارت میں مدد ملے گی، پاکستان کے شمال کی جانب سے سبزی برآمد کرنے والے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔