جاوید لطیف

وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز ممکنہ طور پرہوسکتے ہیں،جاوید لطیف

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اکثریتی جماعت ہے تو کیسے 10افراد کی جماعت کو وزرات اعلیٰ دے سکتے ہیں؟ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پرحمزہ شہباز اور علیم خان وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوسکتے ہیں لیکن سینیئر پارٹی رہنما حمزہ شہباز کے نام پر متفق ہیں اور اس معاملے پر نواز شریف سے مشاورت جاری ہے۔

جاوید لطیف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں ایک دو روز میں وزیراعلی کے حمتی امیدوارکا فیصلہ کرلیا جائے گا۔