لاہور(لاہورنامہ)پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو پشاور میں طلب کرلیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس محکمہ اوقاف پشاورکی عمارت میں ہو گا۔رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے اور اسلام آباد میں زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔