خواجہ سعد رفیق

اس وقت اپوزیشن کو 200 ممبرز کی مکمل حمایت حاصل ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آ باد (لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو 200 ممبرز کی حمایت حاصل ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو 200 ممبرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ عمران خان مصنوعی اکثریت کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ مزید وزیراعظم رہنا بھی غیر قانونی وغیر آئینی ہے، ایک طرف اپوزیشن سے فیس سیونگ کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسری طرف غیرملکی سازش کا ڈرامہ، گالیاں،لاکھ افراد لا کرگھیرا کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اکٹھے نہیں چل سکتے، استعفی دیں، نیا قائد ایوان چنا جائیگا۔