فرخ حبیب

ووٹنگ ہوگی اور اپوزیشن اپنے نمبر پورے نہیں کرسکے گی ، فرخ حبیب

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے کسی ملک کا نام نہیں لیا ،ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ،پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کیلئے دھمکی دی گئی ہے.

کسی کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں پہنچتا انہوں نے کہا کہ لوگ دھمکیوں کا مذاق اڑارہے تھے ،وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لیںگے ،وزیراعظم عمران جس ایوان میں منتخب ہوئے انہیں بھی اعتماد میں لیں گے ۔

ہم پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں معاملہ لیکر جارہے ہیں ،فرخ حبیب نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ،صرف آخری پانچ اوورز کا کھیل باقی ہے تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف آخری گیند تک مقابلہ کریں گے ،خط کا معاملہ سامنے آنے پر اتحادی رابطہ کررہے ہیں جبکہ منحرف ارکان بھی وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میںرچائی گئی سازش کو عوام ناکام بنائیں گے ۔ کیونکہ اب قوم کسی کی غلامی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ اب معاملہ 172 ووٹوں کا نہیں بلکہ معاملہ آگے بڑھ چکا ہے ۔ حکومت آج بھی قائم ہے اس کا فیصلہ پاکستان کے عوام اور اداروں نے کرنا ہے ۔