عثمان بزدار

ضمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم نہ بھولے گی اور نہ کبھی معاف کرے گی، عثمان بزدار

لاہور (لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کی ہے‘ضمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی.

عمران خان کا خطاب نئے خود مختار پاکستان کی بنیاد بنے گا. انہوں 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب نئے خود مختار پاکستان کی بنیاد بنے گا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے باوقار و خوددار پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ہے، انہوں 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، ہم سب اور پوری قوم کپتان کے ساتھ ہے۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔