لاہور(لاہورنامہ) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پرویز الہی ضرور کامیاب ہو نگے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری حکومت کے امیدوار پرویز الہی کامیاب ہو نگے جبکہ ہمارے اتحادی پچھلے ساڑھے تین سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آزاد ارکان بھی اس لئے ہمارے ساتھ ہے ان کو پتہ ہم کام کر رہے ہیں، علیم کو تو بندہ نہیں ملا وہ تو اکیلا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو ہم نے کبھی احتجاج کرنے سے منع نہیں کیا جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک نے کبھی سانس نہیں لیا کہ پاکستان کو تکلیف نہ پہنچے۔
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ بھٹو صاحب کو کیوں روکا گیا انہوں نے ایٹمی پروگرام لانچ کیا ہے، ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف اس لیے کی کہ وہ آزاد ہے ان کوہر طرف سے فائدہ ہے۔