شاہ محمود قریشی

سی پیک پاکستان کیلئے ٹرننگ پوائنٹ، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کیلئے بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا، بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا تشویش کا باعث ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جامع سلامتی کے موضوع پر دو روزہ سکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے دور میں امن کیساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، دنیا جیو پالیٹکس سے جیو اکنامک کی جانب بڑھ رہی ہے، ہم روایتی شراکت داری سے بھی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان ترقی اور امن کا شراکت دار ہے، بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے، بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، پاکستان میں بھارتی میزائل کا گرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں، سی پیک پاکستان کیلئے بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا، خطے میں انسداد غربت اور تعلیم کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، روس یوکرین تنازع کا باعث سفارتکاری کی ناکامی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیئے، تجارت اور رابطوں کے ذریعے افغانستان میں ترقی اور امن لانا چاہتے ہیں۔