اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، ناروے کے سابق وزیراعظم جیل میگنے بونڈوک اور صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان پیرکو یہاں بین الاقوامی تھنک ٹینک ” پاکستان ہاﺅس“ کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
”مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ریاستی مظالم“کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے ڈی جی پاکستان ہاﺅس رانا اطہر جاوید، سابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق ،کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس سید عبداللہ گیلانی، مشعال ملک ، برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراھام، شیڈو منسٹر افضل خان، شمالی آئر لینڈ کے شیڈو منسٹرنوٹی للوئیڈ، برطانوی پارلیمنٹ کے رکن تن من جیت سنگھ ڈیسائی، رکن یورپین پارلیمنٹ جین لیمبرٹ، رکن برطانوی پارلیمنٹ کیٹ گرین ، سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی، سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر، عبدالباسط، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد اور گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سطان محمود حالی خطاب کریں گے۔