اسلام آباد (لاہورنامہ) 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے تحلیل کیے جانے کے پیش نظر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو نگراں وزیر اعظم کے لیے موزوں شخص کی تجویز کے لیے خط لکھا.
صدر مملکت نے خط آئین کے آرٹیکل 224, 1 اے کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لیے موزوں شخص کی تجویز کیلئے لکھا. دونوں رہنماءاگر قومی اسمبلی کی تحلیل کے تین دن کے اندر اندر کسی شخص پر متفق نہ ہوں تو دو دو نام سپیکر قومی اسمبلی کی تشکیل کردہ کمیٹی کو بھیجنا ہوں گے، متن سپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کل آٹھ ممبران ہوں گے، حکومت اور اپوزیشن سے برابر نمائندگی ہوگی. کمیٹی کے ممبران کی نامزدگی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کریں گے.
موجودہ وزیر اعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 224, اے 4 کے تحت نگران وزیراعظم کی تقرری تک اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے، صدر مملکت
آئین پاکستان کا آرٹیکل 224, 1 اے صدر مملکت کو وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کی تقرری کا اختیار دیتا ہے.