اسلام آ باد (لاہورنامہ) رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی باآسانی آن لائن ووٹنگ کراسکتے ہیں ،اس سے قبل انہیں ووٹنگ کیلئے پاکستان آنا پڑتا تھا ، اب وہ جس ملک میں موجود ہیں وہ انٹرنیٹ پر بیٹھ کر آئی ووٹنگ کرسکتے ہیں اور الیکشن میں ووٹنگ کا موقع ملے گا۔
پیر کو اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کومبارکباد دیتا ہوں کہ 90روز کے الیکشن میں انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال ہوگا ۔ انہوں نے کہا عمران خان دھاندلی کے خلاف بھر پور جدوجہد کررہے ہیں ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کی کامیاب پر خواہش تھی کہ وہ اقتدار میں آکر ای وی ایم کا خاتمہ کریں ۔
اب ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی ۔اورسازش ناکام ہوگئی،الیکشن ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوگا ۔ اپوزیشن کی پری فیئر الیکشن میں کوشش ناکام ہوگئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ کیلئے کیمپس کا آغاز کردیا ہے جس کی نگرانی وزیراعظم عمران خان کریں گے ۔ کچھ دن بعد عمران خان وزیراعظم نہیں ہوگے ۔ نئے وزیراعظم کے حوالے سے صدر مملکت نے موجودہ وزیراعظم کو خط لکھ دیا ۔ جبکہ آؤٹ سائیڈ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نئے نگران وزیراعظم کے حوالے سے خط لکھ دیا ۔
اس پر پارلیمنٹ کا ایک طریقہ کار ہے جس پر عملدر آمد کرکے صدر مملکت نے خط لکھ دیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن کی مکمل تیاری ہے ،پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہے ، مختلف حلقوں کے پوٹینشل کینڈیڈیٹس الیکشن کی تیاری کریں ۔ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پر جو حرکات کیں وہ قوم نے دیکھ لی ہیں ،ہماری پاکستان تحریک انصاف کی جماعت استعدادی جماعت ہے ، پی ٹی آئی کے اندر لوگ دل سے پاکستان کیلئے ہیں اور وہ بکنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ضمیر فروش ہے۔