اسلام آباد : اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کے فروغ کے لئے باقاعدہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکا ر کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے بجٹ سے بھی بڑی فلمیں بھی بنا سکتے ہیں۔
ایک وقت میں ہماری اردو فلموں کا مقابلہ غیر ملکی فلموں کے ساتھ کیا جاتا تھا جبکہ پنجابی فلموں کا ان کے پاس بھی کوئی توڑ نہیں تھا ۔انہوں نے کہاکہ پنجابی فلمیں بڑی سرمایہ کاری سے نہیں بنائی جاتیں بلکہ ان میں کامیڈی کے ساتھ ایکشن کو رکھا جا رہا ہے اور یہ فارمولا کامیاب ہے ۔ کم سرمائے سے بھی بڑی فلمیں بنائی جا سکیںہیں اس کے لئے صر ف ٹھوس منصوبہ بندی کی ضروری ہے اور ہمارے فلمسازوں کو اس حوالے سے سرجوڑ کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے۔ حیدر سلطان نے کہا کہ ان عید الفطر پر پنجابی فلم ”پیشی گجراں دی “ ریلیز ہو رہی ہے جس پر ہدایتکار مسعود بٹ نے بڑی محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم ٹرینڈ سیٹ کرے گی۔