شاہد خاقان عباسی

عمران خان نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اسمبلی تحلیل کی ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کو چھپانے کیلئے آئین توڑتے ہوئے اسمبلی تحلیل کی گئی،آئین توڑنے میں صدر اور عمران خان نے سازش کی، عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ چار سال سے نام نہاد احتساب کا عمل جاری ہے ،بات اب احتساب سے بہت آگے چلی گئی۔ انہوںنے کہاکہ اب ملک کے آئین کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی،دیکھنا چاہتے ہیں کیا سپریم کورٹ آئیں کا دفاع کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے آئین توڑنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جاتا ،آج آئین توڑنے والوں کو مسلط کیا گیا ،آئین کیوں توڑا گیا ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کرپشن سامنے آرہی ہے،عمران خان کی کرپشن چھپانے کے لیے آئین توڑا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت کا فیصلہ ملک کو آگے یا پیچھے لے جائیگا ،آئین توڑنے میں صدر وزیراعظم ملوث ہیں،اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ آئین توڑنے کی سازش کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ثانوی حیثیت رکھتے ہیں،عمران خان اور صدر کو آئین توڑنے کا کس نے حق دیا۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا امتحان ہے اور پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،پنجاب میں بھی کوشش ہوگی کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی ووٹنگ نا ہو،آئین پاکستان تورنے والوں کے خلاف غداری کے مقدمے درج ہوں۔