سرکاری ہسپتال

نواز شریف کا کسی سرکاری ہسپتال سے انجیو گرافی نہ کرانےکا عندیہ (ن) لیگ کا سابقہ حکومتوںپر عدم اعتماد ہے ، مسرت چیمہ

لاہور :تحریک انصاف کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا صوبے کے کسی سرکاری ہسپتال سے انجیو گرافی نہ کرانے کا عندیہ (ن) لیگ کی سابقہ حکومتوںپر عدم اعتماد ہے ،

موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح اپنی جیبیں بھرنے کےلئے پلوں اور سڑکوں کی بجائے عوام کو تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر توجہ دے گی اور اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں ملاقات کےلئے آنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر خود (ن) لیگ والے سیاست کر رہے ہیں اور میڈیا کے ذریعے ہر خبر لمحہ بہ لمحہ قوم تک پہنچ رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج پوری قوم سوال کرتی ہے کہ ملک اور سب سے بڑے صوبے پنجاب پر کئی دہائیاں حکومت کرنے والے کیوں ایک بھی ایسا معیاری ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا اپنا علاج ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے، صحت انصاف کارڈ کاانقلابی پروگرام اس کامنہ بولتا ثبوت ہے جس سے غریب علاج معالجے کی فکر سے آزاد ہو گیا ہے جبکہ یکساں نصاب تعلیم کے لئے بھی عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔