رانا مشہود

علیم خان کی پریس کانفرنس کے بعد کوئی بات نہیں رہ گئی، رانا مشہود

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علیم خان کی پریس کانفرنس کے بعد کوئی بات نہیں رہ گئی کہ عمران خان کرپٹ ترین حکمران کے طورپر سامنے آیا ہے.

وفاق میں تاریخ کی بدترین حکومت پنجاب میں بھی دیکھی گئی، اگر ہائوس میں کوئی بد مزگی تھی تو سب نے دیکھا خواتین کو ہمارے بنچز کی جانب بھیج کر اجلاس ملتوی کروایا گیا،جو کچھ ہوا غیر آئینی تھا ڈپٹی سپیکر نے جو کیا صحیح نہیں ہوا، تاریخ کی بدترین زیادتی اس دن دیکھنے میں آئی پرویز الٰہی کا اصل چہرہ سامنے آیاہے ،پنجاب میں لوگوں کے پاس روٹی و ادویات نہیں لیکن حکومت کے وسائل ایم پی ایز کو خریدنے پر لگائے جا رہے ہیں.

پرویز الٰہی میں اخلاقیات ہوتی تو سپیکر کے عہدے سے استعفی دے کر وزیر اعلی کا الیکشن لڑتے.عثمان بزدار فرح خان اور پنکی پیرنی کیلئے پیسے اکٹھے کرتا،ووٹ کی طاقت سے جمہوریت چلتی ہے اگر ایسے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو بہتر نہیں ہوگا،عمران خان جو امریکی خط کی جو بات کرتے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔