اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،یہ کیس پاکستان آزاد خارجی کا کیس ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پاکستان کی عوام غلامانہ زندگی نہیں گزارنی،چار سو ڈرون اٹیک ہوئے،کسی اپوزیشن نے مذمت تک نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں پاکستان کی خوداری کا کیس ہے،یہ کیس پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کا کیس ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں دیکھا کہ 2008 سے 2018 تک پاکستانیوں کو ذہنی طور پر قید میں رکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا ان قوموں کی عزت نہیں کرتی ہے جن کے لیڈر ڈو مور کرتے ہیں،دنیا ان کی عزت کرتی ہے جو قومیں اپنے پیروں پر کھڑی ہو۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے خود درخواست کی تھی عمران خان سے امریکہ اور افغانستان کے مابین ثالثی کا کردار ادا کریں،ہماری افواج اور ہماری حکومت نے ہمارے میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا نے مانا کہ عمران خان ٹھیک کہتے تھے.