مریم اورنگزیب

اب فرح گیٹ کمیشن بنے گا اورحساب عمران خان کو دینا پڑے گا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ اب فرح گیٹ کمیشن بنے گا ،عمران خان کو حساب دینا پڑے گا ،تمام ادارے جو ان آئین شکنوں کے حکم مانیں گے وہ آرٹیکل چھ کا سامنا کریں گے. جب اتحادیوں سے ووٹ مانگے جاتے رہے اس وقت تک وہ غدار نہیں تھے اور آج غدار ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرائے کے ترجمان، کرائے کی پارٹی اگر انگلیاں اٹھاتے ہیں تو انہیں سوچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ذہنیت آمرانہ ہے،کسی ڈکٹیٹر نے ایسا نہیں کیا جس طرح عمران خان نے آمرانہ سوچ نافذ کیا ہوا ہے ،جو عمران خان کو چھوڑ جائے وہ غدار ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے تین سال ملک کو برباد کیا،ملک کو تکبر اور ضدی شخص کا سامنا ہے،ڈالر کی قیمت ایک سو نوے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام ادارے جو ان آئین شکنوں کے حکم مانیں گے وہ آرٹیکل چھ کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد تھا کہ عمران خان گھر جائے،پاکستان کی عوام کو مبارک ہو ، پانچ دن ہو گئے ہیں عمران خان وزیراعظم نہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب آپ وزیراعظم تھے تو اس سازش کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی،آپ نے خود اسمبلی تحلیل کی اوراس سازش کا حصہ کیوں بنے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ فرح خان وزیراعلی کے ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ تھیں،اب فرح گیٹ کمیشن بنے گا جس میں آپ کا احتساب ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ایک شخص اٹھ کر کہے کہ 197 لوگ غدار ہیں تو عوام مان لے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جب اتحادیوں سے ووٹ مانگے جاتے رہے اس وقت تک وہ غدار نہیں تھے اور آج غدار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن میں جانا چاہتے ہیں اور جائیں گے،خوشی ہے پاکستان کی عوام جانتی عدالتوں نے اپوزیشن کو سرخرو کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مدینہ کے نام پر سیاست کر کے عوام کو لوٹا ہے ،جب اقتدار ہاتھ سے جارہا تھا تو امر بالمعروف کا نام لے آئے ، قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔