اقبال گجر

بیٹے نے پہلی بیوی کی موجودگی میں خاندان سے بغاوت کرتے ہوئے فرح سے شادی کی، اقبال گجر

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اقبال گجر نے فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے خاندان سے بغاوت کرتے ہوئے پہلی بیوی اور بچوں کے ہوتے ہوئے یہ شادی کی .

میرا فرح خان سے کوئی تعلق اوررابطہ نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پہلی بیوی میری انتہائی قریبی رشتہ دار اور میری بیٹیوں کی طرح ہے، اس کے بچے ہیں اور میں ان کا سر پرست ہوں. میں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا جتنا مرضی سمجھدار ہو عمران خان جتنا سمجھدار تو نہیں ، عمران خان پھر کس طرح خواتین کے چنگل میں آگیا،اس طرح میرا بیٹا بھی ا س کے چنگل میں آگیا۔

میرا فرح خان سے کوئی رشتہ اور نہ رابطہ ہے ، میں نے اس کو کبھی اس کو بہو تسلیم ہی نہیں کیا ۔فرح خان کے خاندان کاپس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کوئی پتہ نہیں ۔ فرح کا شوہر میر ابیٹا ضرور ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کو باغی کر کے شادی کی تھی لیکن میں نے اسے کبھی بہو تسلیم نہیں کیا ۔