طبی عملہ شنگھائی

چین، انسداد وبا کے لئے عوام شنگھائی کی مدد کے لئے کوشاں ، طبی عملہ شنگھائی روانہ

بیجنگ (لاہورنامہ) وبا کی زد میں آنے والے شنگھائی میں ملک بھر سے طبی ٹیمیں، امدادی سامان، پھل اور سبزیاں اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ پہنچ رہی ہیں۔

اب تک چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے 15 صوبوں سے 38 ہزار سے زائد طبی عملے کو شنگھائی کو روانہ کیا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شنگھائی نے روزمرہ اشیائے ضروریہ کی ضمانت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی دفتر قائم کیا ہے، سبزیوں اور دیگر اجناس کی فراہمی کی ضمانت کے طریقہ کار کو تیزی سے فعال کیا گیا ہے، بیرون شہر سے آنے والی اشیا کے ذرائع کا رابطہ کار مضبوط بنایا گیا ہے، اور سبزیوں کی براہ راست فراہمی اور تقسیم کے چینلز کو فعال کیا گیا ہے۔

اگرچہ ہر رہائشی کمیونٹی اب بھی بند انتظام کے تحت ہے، کمیونٹی کے متعلقہ عملے اور رضاکاروں کی مشترکہ کوششوں سے، شنگھائی کے باشندوں کے لیے ضروری مواد کی فراہمی اور تقسیم بنیادی طور پر منظم طریقے سے جاری ہے، اور لوگوں کی زندگیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔