اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غلط ہے، چلو کم از کم ہم غدار نہیں رہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شکریہ سپریم کورٹ ،الحمد للہ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غلط قرار دیا۔دوسری جانب اٹارنی جنرل بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا دفاع کرنے سے دست بردار ہو گئے۔