لاہور( لاہورنامہ) اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کر ادی ۔
اپوزیشن اراکین اسمبلی سمیع اللہ خان ، طاہر خلیل سندھو، پیر اشرف رسول، خواجہ سلمان رفیق، مرزا جاوید اور میاں عبدائولرف پنجاب اسمبلی پہنچے ۔ اپوزیشن نے سپیشل سیکرٹری چودھری عامر حبیب کو سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبہ پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔