بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان چاؤ لی جیان نے چین میں انسداد وبا کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ سے عوام اور زندگی کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔حقائق ثابت کرتے ہیں کہ چین کی انسداد وبا کی پالیسی اپنی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہے اور موثر ہے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شنگھائی میں وبائی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چین کے مختلف علاقوں سے شنگھائی کی مدد کے لیے سازوسامان،طبی کارکنان اور رضاکار بھیجے جا رہے ہیں ۔ہمیں یقین ہے کہ سی پی سی کی قیادت میں ،تمام چینی عوام کے اتحاد سے شنگھائی کی وبائی صورتحال پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایسی کوئی وبا نہیں ہے جو ختم نہیں ہوتی نہ ہی ایسی کوئی جنگ ہے جس کا خاتمہ نہیں ہوتا۔