سی پیک

چین سی پیک کی تعمیرکے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چاؤ لی جیان

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کے تر جمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے چین -پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کےبیان کو بہت سراہا ہے۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے اس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہےاور اسےہر سطح پر سراہا اور تسلیم کیا گیا ہے۔ چین اعلیٰ معیار کے ساتھ چین- پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو جاری رکھنے اور اسے "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کامثالی منصوبہ بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔