عمر سرفراز

وزیراعلی پنجاب کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار پرویز الٰہی ہی کامیاب ہوں گے،عمر سرفراز

لاہور(لاہورنامہ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائو ں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے لئے انشااللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کامیاب ہوں گے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار گورنر ہائوس پہنچے اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی۔ جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نامزد وزیراعلی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پرویز الٰہی پارٹی کے نامزد وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں، پارٹی کے تمام ایم پی ایز اور قیادت ان کی کامیابی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر کام کر کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انشااللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کامیاب ہوں گے، اتحادی اور ہم ایک ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔