عثمان بزدار

میرٹ کا کلچر متعارف کرایا، پوری دیانتداری کیساتھ عوام کی خدمت کی،عثمان بزدار

لاہور (لاہورنامہ) نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں شفافیت اور میرٹ کا کلچر متعارف کرایا، پوری دیانتداری اور نیک نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی۔

ہمارا پونے چار سالہ دور ترقی سے عبارت ہے، سیاست کو عبادت کا درجہ دیا اور عوام کی بے لوث خدمت کی، سابق وزیراعظم عمران خان کے ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھایا، تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے پروگرام کو لے کر آئے، یکساں ترقی کے ویژن کے تحت 360 ارب روپے کا تاریخی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا، ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کی جانب توجہ دی۔