حسان خاور

پاکستان کی سالمیت کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے، حسان خاور

لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیںگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آئی ایس پی آر کا موقف پاکستان تحریکِ انصاف کے موقف کے مترادف ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں حسان خاور لکھتے ہیں کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہےاور پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کی سالمیت کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ”امپورٹڈ حکومت نامنظور“ کا ہیش ٹیگ تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔