اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ہفتہ کو وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہائوس آمد پر مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک کی ۔وزیراعظم نے مولانافضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک اور قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی بھلائی کے لئے ہمارابھرپور تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گی۔دونوں رہنماوئں کی اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔