اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزر داری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ راج ختم ہو چکا ہے ، آپ اپنی آزادی کو انجوائے کررہے ہیں۔
ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس میں حکومتی جماعت اور حکومتی اتحادیوں کے تمام اراکین شریک تھے ۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بلقیس ایدھی کے بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ آپ اپنی آزادی کو انجوائے کررہے ہیں، سلیکٹڈ راج ختم ہوچکا ہے، میڈیا کو سب سے زیادہ خوش ہونا چاہیے۔